ابنا: رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ العظمی سیّد علی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ ماہ مبارک رمضان، تزکیۂ نفس اور انسان کی جانب سے خود کو سنوارنے کا بہترین موقع ہے۔ حضرت آیۃ اللہ العظمی سیّد علی خامنہ ای نے رمضان المبارک کی مناسبت پر اپنے پیغام میں فرمایا ہے کہ مومن انسان ہمیشہ خود کو سنوارنے کی کوشش کرتا ہے اور جو لوگ ایسا نہیں کرپاتے وہ کم ازکم ماہ مبارک رمضان میں تزکیۂ نفس اور خود کو سنوارنے کی کوشش کریں اور اس کام کیلئے ماہ مبارک رمضان بہترین موقع ہے۔رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ العظمی سیّد علی خامنہ ای نے فرمایا کہ خداوند متعال کی راہ میں صرف وہی انسان کامیاب ہے جو ہمیشہ اور خاص طور سے ماہ مبارک رمضان میں علم و عمل اور تقوی کے ساتھ پیشرفت کرے۔اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے ماہ مبارک رمضان کے آغاز کی مناسبت سے مختلف اسلامی ملکوں کے سربراہوں اور او آئی سی کے سربراہ کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں امید ظاہر کی ہے کہ خداوند متعال کی مہمانی کے اس مبارک مہینے میں اقوام عالم کے درمیان زیادہ سے زیادہ اتحاد و یکجہتی کے ساتھ عالمی امن و سلامتی کا مشاہدہ کیا جائیگا۔صدر مملکت نے ماہ ضیافت اللہ کی مبارکباد کے اپنے اس پیغام میں یہ امید بھی ظاہر کی ہے کہ اس مبارک مہینے کے طفیل میں پوری دنیا سے تفریق و امتیازی سلوک کا خاتمہ ہوگا اور مساوات و اخّوت و برادری نیز باہمی احترام کو فروغ حاصل ہوگا۔اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے مختلف اسلامی ملکوں کے سربراہوں اور او آئی سی کے سربراہ کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں ماہ مبارک رمضان کے طفیل اسلام و مسلمین کی ترقی و پیشرفت اور کامیابی و کامرانی کی تمنّا او ر آرزو بھی کی۔رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہينہ ہے جس ميں گناہ معاف ہوتے ہيں يہ مہينہ خدا کے ہاں سارے مہينوں سے افضل، بہترو بر تر ہے۔۔ رمضان المبارک کے مہینے کو اللہ تعالی نے اپنی طرف منسوب کیا ہے۔رمضان اللہ کی رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے جس ميں گناہ معاف ہوتے ہيں اور دعائيں مستجاب ہوتی ہيں۔
.....
/169